30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین پاکستان کی مالی صورتحال کو مستحکم کرنے میں معاونت جاری رکھے...

چین پاکستان کی مالی صورتحال کو مستحکم کرنے میں معاونت جاری رکھے گا،ترجمان چینی وزارت خارجہ

- Advertisement -

بیجنگ۔7نومبر (اے پی پی):چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کی مالیاتی صورتحال کو مستحکم کرنے میں معاونت کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے اور مستقبل میں بھی کرتا رہے گا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے بریفنگ کے دوران ایک سوال پر کہا کہ چین اور پاکستان سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں، ہم مشترکہ ترقی اور مشکلات پر قابو پانے کے لیے مشترکہ کوششوں میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان کی مالی صورتحال کو مستحکم کرنے میں مدد کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کی ہے اور مستقبل میں بھی ایسا کرتے رہیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=336235

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں