حنا ربانی کھر کی امریکی محکمہ خارجہ میں معاونت کے ڈائریکٹر ڈافنا ایچ رینڈ سے ملاقات

316

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر نے امریکی محکمہ خارجہ میں دفتر خارجہ کی معاونت کے ڈائریکٹر ڈافنا ایچ رینڈ سے ملاقات کی ہے۔انہوں نے حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد بھرپور مدد کے لیے امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔

بدھ کودفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقے کی تعمیر نو کے لیے بہتر منصوبے کی شراکت داری جاری رکھنے کے لیے پر امید ہیں۔