27.7 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومتجارتی خبریںاکتوبر کے دوران روئی کی برآمدات میں 19.1 فیصد کمی

اکتوبر کے دوران روئی کی برآمدات میں 19.1 فیصد کمی

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال میں اکتوبر کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں روئی کی قومی برآمدات میں 19.1 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں اکتوبر کے دوران روئی کی برآمدات کا حجم 280 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ اکتوبر 2015ءکے دوران روئی کی برآمدات سے 346 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا اس طرح گزشتہ مالی سال کے ماہ اکتوبر کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران روئی کی قومی برآمدات میں 19 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=34201

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں