وفاقی کابینہ کے آج کے اجلاس کا کوئی اعلامیہ جاری نہیں ہوا، اس حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبریں درست نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی کابینہ کے آج کے اجلاس کا کوئی اعلامیہ جاری نہیں ہوا، اس حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبریں درست نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے آج (منگل) کے اجلاس کا کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بارے میں وفاقی وزرا پریس کانفرنس کر چکے ہیں، وفاقی وزرا نے کابینہ اجلاس کے حوالے سے تفصیلات بیان کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کے اعلامیہ کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبریں درست نہیں۔