اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):بینکوں کے ڈیپازٹس ، مختصر مدت کے قرضوں اور سرمایہ کاری میں دسمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2022 میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 22ہزار 467 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر 2021 کے مقابلہ میں 7.1 فیصد زیادہ ہے۔
دسمبر 2021 میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 20 ہزار 972 ارب روپے ریکارڈکیا گیا تھا تاہم نومبر کےمقابلہ میں دسمبر میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں 1.2 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ نومبر میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 22 ہزار 732 ارب روپے ریکارڈکیا گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں میں سالانہ بنیادوں پر 17.4 فیصد کی نمو دیکھنے میں آئی۔
دسمبر میں مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 11ہزار 913 ارب روپے ریکارڈکیا گیا جو دسمبر 2021 میں 10ہزار 149 ارب روپے تھا۔ نومبر کےمقابلہ میں دسمبر میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر 7.4 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی۔ نومبر میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 11ہزار 92 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق بینکوں کی سرمایہ کاری (سٹاک) میں دسمبر کےدوران سالانہ بنیادوں پر 26.7 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ۔
دسمبر میں بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 17 ہزار 902 ارب روپے ریکارڈکی گئی جودسمبر 2021 میں 14ہزار 124 ارب روپے تھی۔ نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں بینکوں کی سرمایہ کاری ماہانہ بنیادوں پر 3.1 فیصدکی کمی دیکھنے میں آئی۔ نومبر میں بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 18 ہزار 483 ارب روپے تھی جو دسمبرمیں کم ہو کر 17 ہزار 902 ارب روپے ہو گئی۔