وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان کا ایوان بالا میں جواب

اسلام آباد ۔21دسمبر(اے پی پی) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اصلاحات کا بنیادی مقصد ملک میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے معیار کو بہتر کرنا ہے‘ تعلیم کے فروغ کے لئے مختلف پروگراموں پر عمل جاری ہے۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر نزہت صادق ‘ سینیٹر راحیلہ مگسی‘ سراج الحق …

اسلام آباد ۔21دسمبر(اے پی پی) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اصلاحات کا بنیادی مقصد ملک میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے معیار کو بہتر کرنا ہے‘ تعلیم کے فروغ کے لئے مختلف پروگراموں پر عمل جاری ہے۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر نزہت صادق ‘ سینیٹر راحیلہ مگسی‘ سراج الحق کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت بلیغ الرحمان نے ایوان کو بتایا کہ یونیسکو کے تعاون سے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اعلیٰ تعلیمی اصلاحات کا بنیادی مقصد ملک میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معدلہ فنڈ کے تحت یونیسکو پاکستان میں 70 لاکھ ڈالر لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ اور اس سلسلے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے خرچ کرے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply