اسلام آباد ۔21دسمبر(اے پی پی) سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ عالمی برادری نے مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم کردہ انسانی حقوق اور معیار کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر سحر کامران …
خصوصی ایلچیوں کے دوروں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا گیا ہے، وزارت خارجہ کا ایوان بالا میں تحریری جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔21دسمبر(اے پی پی) سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ عالمی برادری نے مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم کردہ انسانی حقوق اور معیار کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر سحر کامران کے سوال کے تحریری جواب میں وزارت خارجہ کی طرف سے بتایا گیا کہ وزیراعظم نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ماورائے عدالت ہلاکتوں کے واقعات کے بعد دنیا کے گیارہ اہم ممالک میں 22 خصوصی وفود بھجوائے تاکہ جموں و کشمیر میں نہتے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی جانب عالمی برادری کی توجہ مرکوز کی جاسکے۔ اس سلسلے میں ترکی‘ برطانیہ‘ فرانس‘ بیلجیئم‘ امریکا اور دیگر ممالک میں پاکستانی نمائندوں نے مختلف حکام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔








