وزیر مملکت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان کا پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق قومی گول میز کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ و ہنر مند نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، حکومت نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ملکی ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل انتہائی ضروری ہے۔ بدھ کو پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق قومی گول میز کانفرنس سے خطاب …

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ و ہنر مند نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، حکومت نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ملکی ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل انتہائی ضروری ہے۔ بدھ کو پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق قومی گول میز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک سے غربت کا خاتمہ تعلیم اور صحت کی فراہمی ہمارے اہداف ہیں، ہم نے اقوام عالم کے بنائے گئے اہداف ایس ڈی جیز کو قومی اہداف کا درجہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں نوجوانوں کی آبادی 50 فیصد سے زائد ہے،نوجوانوں کی بہتر تعلیم و تربیت ملکی ترقی و خدمت کے لئے سودمند ثابت ہو سکتی ہے اور اگر ان نوجوانوں پر توجہ نہ دی گئی تو یہ نعمت ایک مصیبت کا روپ بھی دھار سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی جیز کے بارے میں آگاہی مہم چلائی جانی چاہئے تاکہ عوام میں شعور پیدا ہو اور وہ حکومتوں پر دباو بڑھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے ملک نے بہت نقصان اٹھایا اور پالیسیوں کا تسلسل جاری نہ رہ سکا، ملک کے لئے یہ بہتر ہوگا کہ آئندہ حکومت بھی نوجوانوں کے لئے جاری پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں نے تعلیم کے لئے مختص بجٹ میں اضافہ کیا ہے اور اب وہ 20 سے 25 فیصد بجٹ تعلیم پر خرچ کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply