سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کامسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے اعزاز میں دیئے جانے والے استقبالیہ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے کر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے اعزاز میں پارلیمنٹ ہاوس میں دیئے جانے والے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا …

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے کر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے اعزاز میں پارلیمنٹ ہاوس میں دیئے جانے والے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب، امن، محبت، برداشت اور انسانیت کے احترام کا درس دیتے ہیں۔ انہوں نے ہم آہنگی کے فروغ اور امن کے قیام کے لئے مختلف مذاہب اور تہذیبوں کے مابین ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا ایک بہتر مستقبل کے لئے ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلا کر ایک دوسر ے کے دکھوں کو بانٹنا اور خوشیوں میں شریک ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ سلام نہ صرف مسیحی برادری کے پیغمبر ہیں بلکہ مسلمانوں کے لئے بھی اتنے ہی قابل احترام ہیں اور بحثیت مسلمان اﷲ تعالیٰ کے تمام نبیوں کو بر حق ماننا ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply