پاکستان کا نیپال میں فضائی حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار،دکھ کی اس گھڑی میں ہم نیپال کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):پاکستان نے نیپال میں فضائی حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم نیپال کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نیپال کے شہر پوکھرا میں ہونے والے فضائی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے …

شنگھائی تعاون تنظیم

مزید خبریں

چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

06

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):پاکستان نے نیپال میں فضائی حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم نیپال کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نیپال کے شہر پوکھرا میں ہونے والے فضائی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ ہم اس المناک حادثے پر غمزدہ ہیں ، ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں،ہم دکھ کی اس گھڑی میں نیپال کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔