وکلاء پر بڑھتے ہوئے حملوں اور جرائم پر تشویش کا اظہار ، جرائم پر قابو پایا جائے خصوصاً وکلاءکو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے، وفاقی وزیر قاونون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے وکلاء پر بڑھتے ہوئے حملوں اور جرائم پر تشویش کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ جرائم پر قابو پایا جائے خصوصاً وکلاءکو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے۔ وہ منگل کو پشاور میں سابق صدر سپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی ایڈوکیٹ کی نمازجنازہ کے بعد آئی جی کے پی کے سے ملاقات کے دوران گفتگو …

مزید خبریں

چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

06

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے وکلاء پر بڑھتے ہوئے حملوں اور جرائم پر تشویش کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ جرائم پر قابو پایا جائے خصوصاً وکلاءکو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے۔ وہ منگل کو پشاور میں سابق صدر سپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی ایڈوکیٹ کی نمازجنازہ کے بعد آئی جی کے پی کے سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔ وفاقی وزیر نے عبدالطیف ایڈوکیٹ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نمازجنازہ کے بعد خیبر پختونخواہ بارکونسل میں وکلاء کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیرِ قانون سے انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کی بھی ملاقات ہوئی جس میں حفیظ الرحمان چوہدری وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ، احسن بھون ایڈوکیٹ/ سابقہ صدر سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن اور دیگر وکلاءبھی موجود تھے۔انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا نے وفاقی وزیر قانون کو عبدالطیف آفریدی مقدمہ قتل کی تفتیش کے بارے آگاہ کیا۔ وزیر قانون نے ہدایت کی کہ تفتیشی اور قانونی لحاظ سے ہر تقاضہ پورا کیا جائے اور ملوث ملزم کو قانونی طریقہ سے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

وفاقی وزیرِ قانون نے وکلاء پر بڑھتے ہوئے حملوں اور جرائم پر تشویش کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ جرائم پر قابو پایا جائے خصوصاً وکلاءکو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے۔وفاقی وزیر قانون نے عبدالطیف آفریدی کی نماز جنازہ کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے عبدالطیف آفریدی کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ آج ہم ایک مخلص انسان ، بلند پایہ وکیل اور انسانی حقوق کے علمبردار سے محروم ہوگئے اس کمی کو پورا نہ کیا جاسکے گا۔وفاقی وزیرِ قانون نے یقین دھانی کروائی کہ لائرز پروٹیکشن ایکٹ جلد وفاقی حکومت کی اجازت کے بعد پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔