دکھی انسانیت کی خدمت اورفلاح وبہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے،ایم ڈی بیت المال

پشاور۔21دسمبر(اے پی پی)منیجنگ ڈائریکٹرپاکستان بیت المال بیرسٹرعابدوحیدشیخ نے کہاہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت اورفلاح وبہبود موجودہ وفاقی حکومت اورپاکستان بیت المال کی اولین ترجیح ہے تاکہ غریب ،ناداراورمستحقین کے دکھوںکامداواکیاجاسکے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے مانسہرہ سویٹ ہوم معذورافرادمیںویل چیئرزاورغریب اوربیواﺅںمیںسلائی مشینیںتقسیم کے تقریب میںشرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرممبرصوبائی اسمبلی سردارظہور،ضلعی ناظم مانسہرہ سیدغلام اورڈائریکٹر بیت المال خیبرپختونخواابول القاسم گیلانی سمیت علاقے کے معززین نے شرکت کی۔بیرسٹرعابدوحیدشیخ نے کہاکہ پاکستان …

پشاور۔21دسمبر(اے پی پی)منیجنگ ڈائریکٹرپاکستان بیت المال بیرسٹرعابدوحیدشیخ نے کہاہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت اورفلاح وبہبود موجودہ وفاقی حکومت اورپاکستان بیت المال کی اولین ترجیح ہے تاکہ غریب ،ناداراورمستحقین کے دکھوںکامداواکیاجاسکے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے مانسہرہ سویٹ ہوم معذورافرادمیںویل چیئرزاورغریب اوربیواﺅںمیںسلائی مشینیںتقسیم کے تقریب میںشرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرممبرصوبائی اسمبلی سردارظہور،ضلعی ناظم مانسہرہ سیدغلام اورڈائریکٹر بیت المال خیبرپختونخواابول القاسم گیلانی سمیت علاقے کے معززین نے شرکت کی۔بیرسٹرعابدوحیدشیخ نے کہاکہ پاکستان بیت المال کاقیام 1992میںوزیراعظم محمدنوازشریف کامرہون منت ہے اوربیت المال کامقصدغریب طبقہ سے وابستہ افرادکوبنیادی ضرورت زندگی کی سہولیات فراہم کرناہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش یہی ہے موجودمیں وسائل میںکہ ناداراورغریب مریضوںکوطبی سہولیات اورعلاج معالجہ،معذورافرادکوویل چیئراوردیگرمصنوئی اعضائ،غریب طلباءوطالبات کو تعلیمی وظائف اوریتیم بچوںاوربیواﺅںکوسلائی کڑھائی کے ہنرسکھائے تاکہ وہ معاشی طورپراپنے پاﺅںکھڑاہوسکیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply