وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی دوسری عبوری رپورٹ (آج) جمعرات کو سینٹ میں پیش کی جائے گی، کمیٹی کو 9 مختلف انتخابی قوانین و قواعد و ضوابط کو یکجا کرکے انتخابی قانون 2017ءکا مسودہ، آئینی ترامیم اور الیکٹوریل پیکیج تیار کرنے کا ہدف دیا گیا ہے، انتخابی اصلاحات سے متعلق …

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی دوسری عبوری رپورٹ (آج) جمعرات کو سینٹ میں پیش کی جائے گی، کمیٹی کو 9 مختلف انتخابی قوانین و قواعد و ضوابط کو یکجا کرکے انتخابی قانون 2017ءکا مسودہ، آئینی ترامیم اور الیکٹوریل پیکیج تیار کرنے کا ہدف دیا گیا ہے، انتخابی اصلاحات سے متعلق ذیلی کمیٹی نے 1283 تجاویز کا جائزہ لیکر رپورٹ تیار کی ہے۔ وہ بدھ کو یہاں انتخابی اصلاحات سے متعلق ذیلی کمیٹی کے سربراہ اور وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی عبوری رپورٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے ارکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی25 جولائی 2014ءکو تشکیل دی گئی جس کی پہلی عبوری رپورٹ پر22 ویں ترمیم آئی تھی۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی کو چار ہزار صفحات پر 1200 سفارشات موصول ہوئیں۔ 24 اکتوبر2014ءکو زاہد حامد کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے ان سفارشات کا جائزہ لیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply