پشاور۔21دسمبر(اے پی پی)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کی زیرصدارت واپڈاہاﺅس پشاور میں اجلاس کا انعقادکیاگیا جس کے بعد کھلی کچہری کاانعقادکیاگیا‘جس میںسینکڑوںسائلین کے درخواستوںپراحکامات جاری کئے گئے اورانکے مسائل موقع پرحل کئے گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ نئے گرڈسٹیشن اورفیڈرزکے منصوبے بروقت مکمل کئے جائیںتاکہ عوام کوآئندہ گرمیوںمیںریلیف مل سکے۔انہوںنے پیسکومیںخالی اسامیوںکوبھی جلد از جلد پرکرکے پیسکوکے افرادی قوت میںاضافہ کیا جائے ۔انہوںنے پیسکوحکام کوہدایت کی کہ عوام کے …
انجینئرامیرمقام کی واپڈاہاﺅس پشاورمیں کھلی کچہری

مزید خبریں
پشاور۔21دسمبر(اے پی پی)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کی زیرصدارت واپڈاہاﺅس پشاور میں اجلاس کا انعقادکیاگیا جس کے بعد کھلی کچہری کاانعقادکیاگیا‘جس میںسینکڑوںسائلین کے درخواستوںپراحکامات جاری کئے گئے اورانکے مسائل موقع پرحل کئے گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ نئے گرڈسٹیشن اورفیڈرزکے منصوبے بروقت مکمل کئے جائیںتاکہ عوام کوآئندہ گرمیوںمیںریلیف مل سکے۔انہوںنے پیسکومیںخالی اسامیوںکوبھی جلد از جلد پرکرکے پیسکوکے افرادی قوت میںاضافہ کیا جائے ۔انہوںنے پیسکوحکام کوہدایت کی کہ عوام کے جائزمطالبات میںکسی قسم کی رکاوٹ حائل نہ کی جائے اورعوام کے مسائل ترجیحی بنیادوںپرحل کئے جائیں۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عوام سے کئے گئے وعدوںکوہرحال میںعملی جامہ پہنائیںگے،بجلی ایک بنیادی سہولت ہے اوراس سہولت سے ہرفردکومستفیدکریںگے۔انہوںنے کہاکہ ہمارامقصدعوام کوریلیف دیناہے اوراس مقصدکے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیںکرینگے۔








