اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے صدر چیمبر عبدالباسط کی قیادت میں ملاقات کی اور قومی معیشت و کاروباری برادری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ 2013ءمیں جب موجودہ حکومت برسر اقتدار آئی تو پاکستانی معیشت مشکلات کا شکار …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے صدر چیمبر عبدالباسط کی قیادت میں ملاقات کی اور قومی معیشت و کاروباری برادری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ 2013ءمیں جب موجودہ حکومت برسر اقتدار آئی تو پاکستانی معیشت مشکلات کا شکار تھی اور بین الاقوامی ماہرین پیشن گوئیاں کر رہے تھے کہ ہماری معیشت کو بحال ہونے میں پانچ سال کا عرصہ لگے گا لیکن اس کے برعکس ہم نے اڑھائی سالوں میں مائیکرو اکنامک استحکام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت معاشی استحکام کے بعد اب اعلیٰ شرح نمو، پائیدار اور مجموعی اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے وفد کو گزشتہ 3 سالوں کے دوران ملکی معاشی کارکردگی، توانائی اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور اس سلسلے میں کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔








