الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے ضلع واشک کی یونین کونسل 12 کی خصوصی نشستوں کی تقسیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

131
Election Commission

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے ضلع واشک کی یونین کونسل 12 کی خصوصی نشستوں کی تقسیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ورکر اورکسان کی ایک ایک اور خواتین کی دونشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، یہ نشستیں آدھی آدھی مدت کے لئے تقسیم کی گئی ہیں،

جن کے مطابق ورکر کی نشست پر پہلی مدت کے لئے جمعیت علماء اسلام کے جند خان رکن ہوں گے جبکہ دوسری مدت کے لئے آزاد امیدوار یار محمد،کسان کی نشست جے یو آئی کے حفیظ ،آزاد امیدوار محمد عمر آدھی آدھی مدت کے لئے ممبر ہوں گے۔خواتین کی دو نشستوں پر جے یو آئی کی بی بی سمیعہ اور صفورہ جبکہ آزاد امیدوارما بیگم اور نساءخاتون کو کامیاب قرار پائیں۔