کرسمس ٹرین یک جہتی اور امن کا پیغام لے کر روانہ ہوگئی، وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرسمس ٹرین کا مقصد ہمدردی اور رواداری کو فروغ دینا ہے،کامران مائیکل اسلام آباد ۔ 22 دسمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ برصغیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مذہبی ہم آہنگی کیلئے کرسمس ٹرین چلائی گئی ہے یہ ٹرین یک …
کرسمس ٹرین یک جہتی اور امن کا پیغام لے کر روانہ ہوگئی

مزید خبریں
کرسمس ٹرین یک جہتی اور امن کا پیغام لے کر روانہ ہوگئی،
وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا افتتاحی تقریب سے خطاب
کرسمس ٹرین کا مقصد ہمدردی اور رواداری کو فروغ دینا ہے،کامران مائیکل
اسلام آباد ۔ 22 دسمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ برصغیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مذہبی ہم آہنگی کیلئے کرسمس ٹرین چلائی گئی ہے یہ ٹرین یک جہتی اور امن کا پیغام لے کر روانہ ہو رہی ہے۔ مسیحی برادری کی وطن کیلئے خدمات کو کوئی فراموش نہیں کر سکتا. ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر اس طرح کی ٹرین کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔یہ ٹرین یکجہتی، امن اور رواداری کا پیغام لے کر روانہ ہو رہی ہے۔پاکستان کا پرچم اقلیتی برادری کے بغیر مکمل نہیں ہوتا.انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے پاکستان کے لئے کئی بڑے کام کئے ہیں پاکستان کا آئین سب کو مساوی مواقع فراہم کرتا ہے۔پاکستان امن، محبت اور خوشحالی کا گہوارہ بن جائے گا۔ہم بھائی چارے کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا کہ کرسمس ٹرین کا مقصد ہمدردی اور رواداری کو فروغ دینا ہے۔پاکستانیوں کی حب الوطنی امن کا گہوارا ہونے اور تمام مذاہب کے ساتھ رواداری کے فروغ کے اقدامات کو دنیا کے سامنے لانا ہی مقصد ہے ۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کرسمس ٹرین چلائی جا رہی ہے،کرسمس ٹرین محبت اور امن کا پیغام لے کر ملک بھر کا سفر کرے گی،بلا تفریق رنگ و نسل پاکستان ہم سب کا ہے۔







