ریلوے میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہے کلیدی عہدوں پر قابل لوگوں کو لگایا گیاہے، خواجہ سعد رفیق

150
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق
سبی ہرنائی ریلوے ٹریک مکمل ، 17سال بعد ٹر ین سروس کا آغاز ہو گیا،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق

لاہور۔30جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آج کا دن بہت اہم ہے پچھلے دور میں ریلوے سٹیشنز اور ٹرینوں کی برانڈنگ کی کوشش کی گئی مگر ایسا نہ ہو سکا،ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ پاکستان کو مشکل سے نکالیں ۔ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پیر کے روزیہاں مقامی ہوٹل میں ریلوے برانڈنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ریلوے حکام سمیت دیگر اسٹیک ہولڈر بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہے کلیدی عہدوں پر قابل لوگوں کو لگایا گیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بگڑے ہوئے اداروں کو واپس ٹریک پر لانے میں کئی سال لگ جاتے ہیں ، پاکستان ریلوے اس وقت مشکلات کا شکار ہے مگر ہم ہار نہیں مانیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گرین لائن کو پہلے بھی چلایا تھا مگر چل نہیں سکی تھی،پاکستان کے مخصوص ریلوے سٹیشن اور ٹرینوں کی برانڈنگ کریں گے۔