امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ کی سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان سے ملاقات

126

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے ایک پرامن، مستحکم اور باہم منسلک خطے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔