پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہےل امان کا سرگودھا 47 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہےل امان نے کہا ہے کہ ہماری مشرقی سرحدوں پر درپیش خطرات ہوں یا دہشت گردی کے خلاف آپریشنز، پاک فضائیہ ہر قسم کے خطرات میں ہمیشہ ہراول دستے کے طور پر اپنا کردار اد ا کرتی ہے۔ یہ بات پاک فضائیہ کے سربراہ نے سرگودھا میں واقع کمبیٹ کمانڈرز سکول کے47ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی …

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہےل امان نے کہا ہے کہ ہماری مشرقی سرحدوں پر درپیش خطرات ہوں یا دہشت گردی کے خلاف آپریشنز، پاک فضائیہ ہر قسم کے خطرات میں ہمیشہ ہراول دستے کے طور پر اپنا کردار اد ا کرتی ہے۔ یہ بات پاک فضائیہ کے سربراہ نے سرگودھا میں واقع کمبیٹ کمانڈرز سکول کے47ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ائیر چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ وطن عزیز کی خود مختاری کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ کمبیٹ کمانڈر سکول نے اس اہم ذمہ داری کو بخوبی سر انجام دینے کیلئے آپکی پیشہ ورانہ مہارت اور تکنیکی شعور میں اضافہ کیا ہے۔ یاد رکھیں کہ یہ کورس آپ کی بنیادی صلاحیتوں میں مثبت نکھار پیدا کرے گا جس سے پاک فضائیہ کی جنگی صلاحیتیوں کو تقویت ملے گی۔

Leave a Reply