جدہ۔7فروری (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسين ابراہیم طحہٰ نے رکن ممالک اور بین الاقوامی شراکت داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پرفوری امداد کریں۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق او آئی سی کے سکریٹری جنرل نے امید ظاہر کی کہ یکجہتی کا احساس او آئی سی کے رکن …
رکن ممالک اور عالمی برادری ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پرفوری امداد کریں، سیکرٹری جنرل او آئی سی کی اپیل

مزید خبریں
جدہ۔7فروری (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسين ابراہیم طحہٰ نے رکن ممالک اور بین الاقوامی شراکت داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پرفوری امداد کریں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق او آئی سی کے سکریٹری جنرل نے امید ظاہر کی کہ یکجہتی کا احساس او آئی سی کے رکن ممالک اور عالمی برادری کے لیے ہمیشہ نمایاں اہمیت کا حامل ہے جس سے ترکیہ اور شام کو جاری انسانی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔








