اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کو معاشی اور تجارتی شعبوں میں تعاون میں اضافہ کیلئے کوششیں کرنے اور باہمی تجارت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں ازبکستان کے نائب وزیراعظم اوگبک روزی کولوف کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ازبک وفد کے …
وزیراعظم محمد نوازشریف کی ازبکستان کے نائب وزیراعظم سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کو معاشی اور تجارتی شعبوں میں تعاون میں اضافہ کیلئے کوششیں کرنے اور باہمی تجارت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں ازبکستان کے نائب وزیراعظم اوگبک روزی کولوف کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ازبک وفد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں اضافہ ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ازبکستان کی شاندار سالانہ معاشی ترقی اور توانائی کے بھرپور وسائل اور پاکستان کی وسیع صنعتی اور زرعی بنیاد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون میں اضافہ کیلئے ایک مثالی ماحول فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے شوکت مرزی یویوف کو جمہوریہ ازبکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ازبکستان کے ساتھ قریبی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک مشترکہ تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دو طرفہ تعلقات کو باہمی مفید تعاون کی بنیاد پر نئی بلندیوں پر لیجانا چاہتے ہیں۔ پاکستان ازبکستان کے ساتھ تمام شعبوں بالخصوص معاشی، توانائی کیلئے تعاون، روابط اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔








