کراچی ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حجاج کرام کو سہولیات کی فراہمی سے دلی سکون و راحت ملتی ہے اور رب کریم کی خوشنودی بھی حاصل ہوتی ہے، آئندہ آنے والا حج گذشتہ حجوں کے مقابلے میں سہولیات کے اعتبار سے مزید بہتر ہو گا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق …
حج کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لئے حکومت نے مستحسن اقدامات کئے، سردار محمد یوسف

مزید خبریں
کراچی ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حجاج کرام کو سہولیات کی فراہمی سے دلی سکون و راحت ملتی ہے اور رب کریم کی خوشنودی بھی حاصل ہوتی ہے، آئندہ آنے والا حج گذشتہ حجوں کے مقابلے میں سہولیات کے اعتبار سے مزید بہتر ہو گا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی کیمپ کراچی میں منعقدہ تقریب تقسیم اسناد برائے حسن کارکردگی میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ حج کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لئے حکومت نے مستحسن اقدامات کئے، اچھی پالیسی بنائی جبکہ وزارت حج اور ڈائریکٹوریٹ حج کے اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا اور جانفشانی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے حج آپریشن 2016ءکو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے تمام اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ وہ مستقبل میں بھی اپنے فرائض ذمہ داری سے ادا کرتے ہوئے رب کریم کی خوشنودی حاصل کرنے کا باعث ہوں گے۔








