طالب علموں کو قائد کی سالگرہ پرجوش انداز میں منانی چاہئے، پاکستان قائداعظم کا تحفہ ہے جس کا قرض ان کے افکار اور نظریات پر عمل کر کے چکایا جاسکتا ہے وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا قائداعظم یونیورسٹی میں قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے سلسلہ میں تقریب کے موقع پر خطاب اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات …
وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا قائداعظم یونیورسٹی میں قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے سلسلہ میں تقریب کے موقع پر خطاب

مزید خبریں
طالب علموں کو قائد کی سالگرہ پرجوش انداز میں منانی چاہئے، پاکستان قائداعظم کا تحفہ ہے جس کا قرض ان کے افکار اور نظریات پر عمل کر کے چکایا جاسکتا ہے
وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا قائداعظم یونیورسٹی میں قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے سلسلہ میں تقریب کے موقع پر خطاب
اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اداروں کا قائد کے ساتھ رشتہ زندہ رکھنا ہوگا، طالب علموں کو قائد کی سالگرہ پرجوش انداز میں منانی چاہئے، پاکستان قائداعظم کا تحفہ ہے جس کا قرض ان کے افکار اور نظریات پر عمل کر کے چکایا جا سکتا ہے۔ جمعہ کو یہاں قائداعظم یونیورسٹی میں قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے سلسلہ میں کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ ملکر قائد کی سالگرہ منائیں تاکہ عالمی سطح پر پیغام جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے اور جامعات قائداعظم کے افکار کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ طلباءیوم قائد کی تقریبات مثالی انداز میں منائیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی کا قائد سے منسلک ہونا ہم سب کیلئے ایک اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اسی ادارے سے تعلیم حاصل کی اور یہاں طالب علمی کے زمانے کا بہترین وقت گزارا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ قائد نے خود اعتمادی کے ساتھ نئے وطن کیلئے جدوجہد کی جس کے نتیجے میں پاکستان قائم ہوا۔ انہوں نے کہاکہ قومی تعمیر اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے ہر شخص کا حق ہے، آئینی اداروں کا احترام کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے جمہوریت اور پارلیمانی نظام کیلئے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں قائداعظم کے حوالے سے سرگرمیاں جاری رہنی چاہئیں‘ قائداعظم کے افکارکو زندہ رکھنا ہم سب کا فرض ہے‘ پرامن اور خوشحال پاکستان قائداعظم کا خواب تھا۔








