امریکہ،سفیر مسعود خان کا ترک عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ترکیہ کے سفارتخانے کا دورہ، تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے

واشنگٹن۔10فروری (اے پی پی):امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے تباہ کن زلزلے کے بعد ترک عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ترک سفارتخانے کا دورہ کیا ۔ پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ترک سفیر حسن مورت مر کن نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو ترکیہ کے آفت زدہ علاقوں کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستانی عوام اور امریکا میں …

واشنگٹن۔10فروری (اے پی پی):امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے تباہ کن زلزلے کے بعد ترک عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ترک سفارتخانے کا دورہ کیا ۔ پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ترک سفیر حسن مورت مر کن نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو ترکیہ کے آفت زدہ علاقوں کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستانی عوام اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں جذبات اور فراخدلی کو سراہا۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر مسعود خان نے زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصانات پر تعزیت اور ہمدردی کااظہار کیا۔ پاکستانی سفیر نے 2005 میں پاکستان میں آنے والے زلزلے کے دوران ترکیہ کی امداد بالخصوص ریلیف اور ریسکیو سرگرمیوں اور مظفر آباد، بالاکوٹ اور باغ کی تعمیر نو میں کیے گئے تعاون کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کے ذہنوں میں ترک بھائیوں کی فراخدلی آج بھی تازہ ہے۔

سفیر نے کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔پاکستانی سفیر کو ترکی کے سفارت خانے کی اس جگہ پر بھی لے جایا گیا جہاں مخیر حضرات، سول سوسائٹی، ترک باشندوں، مسلمانوں اور دیگر کمیونٹیز کی طرف سے امدادی سامان اکٹھا ا اور متاثرہ علاقوں میں بھیجا جا رہا ہے۔

پاکستانی سفیر نے زلزلے کےبعد ترک سفارتخانے میں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کرتے ہوئے لکھا کہ یہ صرف ترک عوام کے لیے نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم اور درحقیقت پوری انسانیت کے لیے المیہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس تباہی پرافسردہ اور آبدیدہ ہیں اور اور اپنے افسوس کے اظہار کے لیے ان کو الفاظ نہیں مل رہے۔