اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے16.5ٹن مزید امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی۔ امدادی سامان میں فیملی سائز 250 وینٹرائزد خیمے شامل ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی کھیپ اسلام آباد ائیر پورٹ سے پی آئی اے طیارے بوئنگ 777 کے ذریعے ترکیہ بھیجی گئی۔ اس موقع پر وفاقی …
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے مزید امدادی کھیپ روانہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے16.5ٹن مزید امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی۔ امدادی سامان میں فیملی سائز 250 وینٹرائزد خیمے شامل ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی کھیپ اسلام آباد ائیر پورٹ سے پی آئی اے طیارے بوئنگ 777 کے ذریعے ترکیہ بھیجی گئی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر، وزیر سیفران محمد طلحہ محمود اور وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے ۔وفاقی وزرا نے ترکیہ میں خوفناک زلزلے کے نتیجہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس اور صدمہ کااظہار کیا ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ترکیہ کی حکومت اور عوام نے ہر مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا ہے ، یہی وقت ہے کہ ہم اسی جذبہ کے ساتھ اپنے ترک بھائیوں کی مدد کریں ۔









