اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے سینئر صحافی اور کالم نگار سید انور قدوائی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سید انور قدوائی نصف صدی سے زائد عرصے تک صحافت سے وابستہ رہے اور انہوں نے ایک دبستان کا درجہ حاصل کرلیا۔ وہ آخری سانس تک …
مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا سینئر صحافی سید انور قدوائی کی وفات پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے سینئر صحافی اور کالم نگار سید انور قدوائی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سید انور قدوائی نصف صدی سے زائد عرصے تک صحافت سے وابستہ رہے اور انہوں نے ایک دبستان کا درجہ حاصل کرلیا۔ وہ آخری سانس تک پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دیتے رہے۔ عرفان صدیقی نے مرحوم کے لئے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔








