برسلز۔18فروری (اے پی پی):یورپی یونین آئندہ ہفتے آرمینیا میں 100 اہلکاروں پر مشتمل سویلین مشن بھیجنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ، جو امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرے گا۔ روسی خبر رساں ادارے نے یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین کی ٹویٹ کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کا آئندہ ہفتے آرمینیا میں 100 اہلکاروں پر مشتمل سویلین مشن بھیجنے …
یورپی یونین کا آئندہ ہفتے آرمینیا میں 100 اہلکاروں پر مشتمل سویلین مشن بھیجنے کا عندیہ

مزید خبریں
برسلز۔18فروری (اے پی پی):یورپی یونین آئندہ ہفتے آرمینیا میں 100 اہلکاروں پر مشتمل سویلین مشن بھیجنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ، جو امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرے گا۔ روسی خبر رساں ادارے نے یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین کی ٹویٹ کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کا آئندہ ہفتے آرمینیا میں 100 اہلکاروں پر مشتمل سویلین مشن بھیجنے کا منصوبہ ہے،جو امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرے گا،
ہم جمہوری اصلاحات پر ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اپنے اقتصادی سرمایہ کاری کے منصوبے میں مزید صلاحیتوں کو فروغ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان سے مل کر بہت خوش ہیں،یورپی یونین آرمینیا کا مخلص پارٹنر ہے۔واضح رہے کہ یورپی یونین کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین اور آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان نے 17 فروری کو ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔








