جدہ ۔19فروری (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہریکارڈ کیا گیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،24 قیراط ایک گرام سونا 222.08 ریال، 22 قیراط 203.58 اور18 قیراط 166.56 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 194.32 ریال رہی۔سعودی گولڈ مارکیٹ میں21 قیراط 8 گرام کی گنی 1,865.94 ریال،22 قیراط کی گنی 1,954.32 ریال جبکہ 24 قیراط کی گنی 2,131.99 میں فروخت کی جاتی رہی۔