اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تھائی لینڈ کے وزیر داخلہ کو خط ارسال کیا ہے جس میں بلدیہ کیس کے مرکزی ملزم کی حوالگی کے حوالے سے تعاون پر تھائی لینڈ کی حکومت کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اس گھناو¿نے جرم میں 259 قیمتی اور بے گناہ جانوں کا ضیاع ہوا اور تھائی لینڈ کی حکومت کے تعاون کے بغیر ہمارے لئے مرکزی ملزم تک پہنچنا شاید آسان نہ ہوتا۔