اقوام متحدہ کی مالی میں تنظیم کے امن دستوں پر حملے کی مذمت

125

اقوام متحدہ ۔22فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی، جس میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق انتونیو گوتریش نے سکریٹری جنرل حکومت متاثرین کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا5زخمی امن فوجیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی خواہش کی ۔

انہوں نے یاد دلایاکہ اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کو نشانہ بنانے والے حملے بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرائم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے مالی کے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حملے کے مرتکب افراد کی شناخت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں تاکہ انہیں جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔انہوں نے پائیدار امن اور سلامتی کے حصول میں مالی کے عبوری حکام اور مالی کے عوام کی حمایت کے لیے اقوام متحدہ کے عزم کا اعادہ کیا۔