وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرﺅف عالم سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ توانائی کی دنیا میں گیس کی اہمیت تیزی سے بڑھ رہی ہے، موجودہ صدی تیل کی نہیں بلکہ گیس کی صدی ہے اورپاکستان کا مستقبل بھی گیس سے وابستہ ہے، گیس سے بجلی کی پیداوار ہائیڈل پاور سے بھی سستی پڑ رہی ہے جسکی وجہ سے دنیا بھر میں …

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ توانائی کی دنیا میں گیس کی اہمیت تیزی سے بڑھ رہی ہے، موجودہ صدی تیل کی نہیں بلکہ گیس کی صدی ہے اورپاکستان کا مستقبل بھی گیس سے وابستہ ہے، گیس سے بجلی کی پیداوار ہائیڈل پاور سے بھی سستی پڑ رہی ہے جسکی وجہ سے دنیا بھر میں بجلی گھروں کو گیس پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے یہ بات گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرﺅف عالم سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کہی ۔انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کاسستا ترین حل گیس کا استعمال بڑھانے میں مضمر ہے۔ ایران یا ترکمانستان سے گیس کی فوری درآمد ممکن نہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں گیس کی پیداوار گزشتہ پندرہ سال سے جامد ہے اس لئے ایل این جی درآمد کی جا رہی ہے۔ایل این جی ٹرمینلز اور ری گیسیفیکیشن پلانٹس کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے تاکہ توانائی کا بحران کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پن بجلی گیس سے تین گنا مہنگی پڑ رہی ہے اور اس میں زیادہ وقت اور سرمایہ لگتا ہے۔

Leave a Reply