"چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے جی ایٹ مرکز کا دورہ کرکے ٹریفک کی روانی اور انتظامات کا جائزہ لیا، جبکہ متعلقہ افسران کو ٹریفک نظام مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔”
چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کا جی ایٹ مرکز کا دورہ، ٹریفک انتظامات کا جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے جی ایٹ مرکز کا دورہ کر کےٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔
ترجمان اسلام پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نےڈیوٹی پر موجود پولیس افسران سے ملاقات کی اور تجاوزات کے خاتمے، غلط پارکنگ و ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں کا دور کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کار شورومز اور تجاوزات کے خلاف کئے گئے آپریشنز کی خود نگرانی کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، مارکیٹوں میں آنے والے شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں صرف مختص پارکنگ میں کھڑی کریں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں








