چیئرپرسن بی آئی ایس پی کا پیپلز پارٹی ضلع ہری پور کے سینئر نائب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

"چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے پیپلز پارٹی ضلع ہری پور کے سینئر نائب صدر گل حبیب خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات پارٹی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔”

اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے پیپلز پارٹی ضلع ہری پور کے سینئر نائب صدر گل حبیب خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات پارٹی کے لیے بڑا نقصان ہے۔

جمعرات کو جاری بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ گل حبیب خان مخلص، نظریاتی اور وفادار جیالے تھے، انہوں نے اپنی سیاسی زندگی پیپلز پارٹی کے نظریے اور کارکنوں کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی ،ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ گل حبیب خان کی وفات پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور پارٹی کارکنان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

مزید خبریں