"پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی انہانسمنٹ کے زیرِ اہتمام انسٹیٹیوشنل کوالٹی سرکل بورڈ کا پہلا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔”
بارانی زرعی یونیورسٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مثالی تعلیمی ادارہ بنایا جا رہا ہے، پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان

مزید خبریں
راولپنڈی۔30جولائی (اے پی پی):پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی انہانسمنٹ کے زیر اہتمام انسٹیٹیوشنل کوالٹی سرکل بورڈ کا پہلا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں یونیورسٹی کے تمام ڈینز، ڈائریکٹرز، چیئرمینز، انتظامی سربراہان اور اکیڈمک و ایڈوانسڈ سٹڈیز کے نمائندگان نے شرکت کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اعلیٰ تعلیمی معیار کے فروغ کے لئے مسلسل بہتری، شفافیت، کلیدی کارکردگی اشاریوں کے ذریعے کارکردگی کا مؤثر جائزہ، تحقیق، اختراع اور ادارہ جاتی اشتراک کا فروغ ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی کو قومی و بین الاقوامی معیار کے مطابق ایک مثالی اعلیٰ تعلیمی ادارہ بنانے کے لئے معیار کی بہتری کے تمام اقدامات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔اجلاس کے دوران معیار کی یقین دہانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے، تدریسی و انتظامی کارکردگی میں بہتری، تدریس و تعلیم کے نتائج کو مؤثر بنانے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سمیت دیگر منظور شدہ ایکریڈیٹیشن اداروں کے مقرر کردہ معیارات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے مختلف حکمت عملیوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید اسد نے شرکاء کو اجلاس کے ایجنڈا اور مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کے اختتام پر متعدد قابلِ عمل سفارشات کی منظوری دی گئی اور معیار کی بہتری سے متعلق اقدامات پر مسلسل نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے فالو اپ میکنزم بھی منظور کیا گیا







