اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسا جامع منصوبہ بنائیں جس پر آئندہ فنانس بل کے ذریعے عملدرآمد کیا جا سکے۔ انہوں نے یہ ہدایت یہاں فنانس ڈویژن میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی جو کہ ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس براہ راست جمع …
وفاقی وزیر خزانہ کی (ایف بی آر) کو ایسا جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت جس پر آئندہ فنانس بل کے ذریعے عملدرآمد کیا جا سکے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسا جامع منصوبہ بنائیں جس پر آئندہ فنانس بل کے ذریعے عملدرآمد کیا جا سکے۔ انہوں نے یہ ہدایت یہاں فنانس ڈویژن میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی جو کہ ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس براہ راست جمع کرنے کےلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ہوا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ٹیکس براہ راست جمع کرنے کے حوالے سے دنیا بھر کے مختلف ماڈلز کے بارے میں بریف کیا۔ چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم کی طرف سے ریونیو جنریشن کے مختلف ماڈلز پیش کیے گئے اور انہوں نے ان ماڈلز کے دائرہ کار کے بارے میں بھی بتایا۔








