روس یوکرین سےنکل جائے، اقوام متحدہ میں قرارداد منظور

92
اقوام متحدہ

نیویارک۔25فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں روس سے یوکرین سے اپنی افواج فوری واپس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے دیرپا امن پر زور دیا گیا ہے۔

جاپانی خبررساں ادارے نے اقوام متحدہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی جارحیت کو ایک سال مکمل ہونے سے قبل نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ایک خصوصی اجلاس میں قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں روس سے یوکرین سے اپنی افواج فوری واپس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ووٹنگ میں 141 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جب کہ روس اور دیگر چھ ممالک نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔ چین سمیت دیگر 32 ممالک نے رائے دہی میں حصہ نہیں لیا۔ واضح رہے کہ یہ گزشتہ ایک سال میں جنرل اسمبلی کی روس کے خلاف منظور کی جانے والی چھٹی قرارداد تھی۔