صدر مملکت ممنون حسین کی پوری قوم سے ملک میں باران رحمت کےلئے نماز استسقاءادا کرنے اور خصوصی دعاوں کی اپیل

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے پوری قوم سے ملک میں باران رحمت کےلئے نماز استسقاءادا کرنے اور خصوصی دعا¶ں کی اپیل کی ہے ۔صدر مملکت نے علمائے کرام سے بھی کہا ہے کہ وہ ملک کے طول و عرض میں نماز استسقاءکی ادائیگی کا اہتمام کریں اور اللہ تعالیٰ کے حضور باران رحمت کےلئے دعاکریں تا کہ خشک سالی کا خاتمہ ہو۔ …

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے پوری قوم سے ملک میں باران رحمت کےلئے نماز استسقاءادا کرنے اور خصوصی دعا¶ں کی اپیل کی ہے ۔صدر مملکت نے علمائے کرام سے بھی کہا ہے کہ وہ ملک کے طول و عرض میں نماز استسقاءکی ادائیگی کا اہتمام کریں اور اللہ تعالیٰ کے حضور باران رحمت کےلئے دعاکریں تا کہ خشک سالی کا خاتمہ ہو۔ صدر ممنون حسین (کل) پیرکو ایوان صدر میں نماز ظہر کے بعد نماز استسقاءادا کریں گے۔ ملک بھر میں بارشوں کی کمی کے باعث آبی ذخائر اور زیرزمین پانی کی سطح کم ہو گئی ہے اور اس کا زرعی شعبوں اور عوام الناس کی صحت پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔

Leave a Reply