اقوام متحدہ کے ادارۂ اطفال کا ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ بچوں کی مدد پر زور

169
United Nations
United Nations

جینوا۔26فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ادراۂ اطفال یعنی یونیسیف نے ترکیہ میں آنے والے زلزلوں سے متاثرہ بچوں کی مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ لگ بھگ 40 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق یورپ اور وسطی ایشیا کے لیے یونیسیف کی علاقائی ڈائریکٹر افشاں خان نے ترکیہ میں آنے والے زلزلوں سے متاثرہ بچوں کی مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ لگ بھگ 40 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس تعداد میں سے ساڑھے 3 لاکھ سے زیادہ بچے شامی مہاجرین کے ہیں۔ جنوبی ترکیہ میں تقریباً 17 لاکھ شامی مہاجرین پناہ لیے ہوئے ہیں۔ وہاں 6 فروری کو 7.8 میگنی چیوڈ کا زلزلہ آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ بچے تعلیم کے حصول سے قاصر ہیں کیونکہ بہت سے تعلیمی ادارے تباہ ہو چکے ہیں یا انہیں نقصان پہنچا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بچوں میں معمول کی زندگی کا احساس بحال کرنے کے لیے تعلیم اور معمولات زندگی میں مشغول رہنے کا عمل ضروری امر ہے۔