اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قائداعظم کی سالگرہ پر ہم نے یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد کی پہچان اور قائد کا پاکستان بنانا ہے‘ وزیراعظم محمد نواز شریف قائد کے وژں کی مطابق پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں‘ قائداعظم نے تعلیم کے ساتھ ساتھ …
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا سپورٹس کمپلیکس میں قائداعظم محمد علی جناح کے سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قائداعظم کی سالگرہ پر ہم نے یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد کی پہچان اور قائد کا پاکستان بنانا ہے‘ وزیراعظم محمد نواز شریف قائد کے وژں کی مطابق پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں‘ قائداعظم نے تعلیم کے ساتھ ساتھ ایمان‘ اتحاد اور نظم کا درس دیا۔ وہ اتوار کو یہاں سپورٹس کمپلیکس میں قائداعظم محمد علی جناح کے سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ تقریب سے وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل جمال شاہ نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کی زیر اہتمام سات روزہ قائداعظم کی سالگرہ کی تقریبات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کو انعامات بھی دیئے گئے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے انعامات تقسیم کیے۔ شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزارت کا قلمدان سنبھالتے ہیں انہیں یہ ذمہ داری سونپی کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کو بھرپور طریقے سے منایا جائے اور طالب علموں‘ بزنس کمیونٹی‘ میڈیا اور تارکین وطن ہر ایک کو اس میں شامل کیا جائے اور اس میں ہم کامیاب رہے۔








