اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مسیحی برادری نے اتوارکو کرسمس کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ گرجا گھروں اور مسیحی بستیوں میں کرسمس کی خصوصی تقریبات منعقد ہوئیں اور ملکی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کےلئے خصوصی دعائیں مانگی گیئں۔ مسیحی برادری حضرت عیسیٰؑ کے یوم ولادت کے سلسلہ میں ہر سال 25 …
ملک بھر میں مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے سے منایا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مسیحی برادری نے اتوارکو کرسمس کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ گرجا گھروں اور مسیحی بستیوں میں کرسمس کی خصوصی تقریبات منعقد ہوئیں اور ملکی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کےلئے خصوصی دعائیں مانگی گیئں۔ مسیحی برادری حضرت عیسیٰؑ کے یوم ولادت کے سلسلہ میں ہر سال 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار مناتی ہے جو ولادت عیسیٰؑ کے حوالے سے خوشی اور امن کے پیغام کے طور پر منایا جاتا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مسیحی بستیوں اور گرجا گھروں میں خصوصی تیاریاں کی گئیں اور کرسمس ٹریز سجائے گئے۔کرسمس کے دن کی مناسبت سے سانتا کلاز کا روپ دھارے کردار مسیحی بستیوں میں بچوں میں تحائف اور مٹھائیاں تقسیم کرتے دکھائی دیئے ۔








