مقررین کا بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مصالحتی عمل کی ضرورت پر زور

161
مقررین کا بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مصالحتی عمل کی ضرورت پر زور

گوادر۔9مارچ (اے پی پی):یونیورسٹی آف گوادر میں منعقدہ سیمینار کے مقررین نے بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے مصالحتی عمل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

بلوچستان میں مصالحت کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے عسکریت پسندوں اور جلاوطن رہنمائوں سے کہا کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئیں اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کریں۔

مقررین میں نیشنل پارٹی کے حسین اشرف، یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر عبدالرزاق صابر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شامل تھے۔