بیجنگ۔11مارچ (اے پی پی):شی جن پنگ کے عوامی جمہوریہ چین کے صدر منتخب ہونے کے اعلان کے بعد متعدد ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے شی جن پنگ کو مبارک باد پیش کی گئی ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق شی جن پنگ کے عوامی جمہوریہ چین کے صدر منتخب ہونے کے اعلان کے بعد مبارکباد دیتے ہوئے کمبوڈیا کے بادشاہ سیہا مونی نے کہا کہ شی جن پنگ کی …
شی جن پنگ کو چین کا صدر منتخب ہونے پر غیر ملکی رہنماؤں کی مبارکباد

مزید خبریں
بیجنگ۔11مارچ (اے پی پی):شی جن پنگ کے عوامی جمہوریہ چین کے صدر منتخب ہونے کے اعلان کے بعد متعدد ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے شی جن پنگ کو مبارک باد پیش کی گئی ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق شی جن پنگ کے عوامی جمہوریہ چین کے صدر منتخب ہونے کے اعلان کے بعد مبارکباد دیتے ہوئے کمبوڈیا کے بادشاہ سیہا مونی نے کہا کہ شی جن پنگ کی دانشمندانہ قیادت میں چین نے اصلاحات کو وسعت دینے، وبا پر کامیابی سے قابو پانے اور معاشی ترقی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ شی جن پنگ کی دور اندیشی اور مضبوط قیادت میں چین مقررہ مدت کے اندر ایک جدید سوشلسٹ طاقت بن جائے گا۔ اطالوی صدر میٹاریلا نے اپنے پیغام میں کہا کہ اٹلی اور چین کے درمیان قریبی تبادلے اور عوام کے درمیان مضبوط دوستی ہے جو مفید باہمی تعاون اور مکالمے کو گہرا کرنے کی مشترکہ خواہش کا اظہار کرتی ہے۔
دونوں فریقوں کو اٹلی اور چین کے درمیان جامع سٹریٹجک شراکت داری کی زیادہ سے زیادہ ترقی کو فروغ دینے کے لئے موجودہ مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ سربیا کے صدر الیگزانڈر ووچچ نے کہا کہ ہمیں پختہ یقین ہے کہ شی جن پنگ کی دانشمندانہ اور دور اندیش قیادت میں چین مختلف شعبوں میں نئی متاثر کن کامیابیاں حاصل کرے گا۔








