اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان آج پھر سیاسی انتشار پھیلانے کیلئے تیار ہیں لیکن عدالت میں جواب دہی کیلئے تیار نہیں۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ریلی کی قیادت کرنے کیلئے بالکل ٹھیک ہیں، وہاں ان کو سکیورٹی کا بھی کوئی خدشہ نہیں …
عمران خان سیاسی انتشار پھیلانے کیلئے تیار ہیں، عدالت میں جواب دہی کیلئے نہیں، سینیٹر شیری رحمان

مزید خبریں
اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان آج پھر سیاسی انتشار پھیلانے کیلئے تیار ہیں لیکن عدالت میں جواب دہی کیلئے تیار نہیں۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
ریلی کی قیادت کرنے کیلئے بالکل ٹھیک ہیں، وہاں ان کو سکیورٹی کا بھی کوئی خدشہ نہیں لیکن جب عدالت بلائے تو صحت اور سکیورٹی کا عُذر پیش کرکے حاضری سے استثنا مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی نام نہاد سیاست کیلئے یہ اپنے کارکنان کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔خونی مارچ اور ریلیاں نکالنے والے کیا اپنے کارکنان اور ملک کے خیر خواہ ہیں؟ یہ کارکنان کو اکسا کر خود چھپ جاتے ہیں۔








