اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے سردار نسیم اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجہ اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔