عمران خان آئین، قانون اور عدالت سے دہشت گردوں کی طرح بھاگ رہا ہے، مریم اورنگزیب

190
نوجوانوں میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا اس دعا کے ساتھ دوبارہ آغاز ہو رہا ہے ”نوجوان ترقی کا چھو لیں آسماں“....یہ وہ پروگرام ہے جسے فتنہ، فساد اور انتشار کے منصوبہ ساز نے ”سیاسی رشوت“ کہہ کر علم دشمنی کی تھی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان آئین، قانون اور عدالت سے دہشت گردوں کی طرح بھاگ رہا ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان بزدل دہشت گردوں والا کام کر رہا ہے، جیسے دہشت گرد پولیس پر حملہ کرتے ہیں، بچوں و خواتین کو ڈھال بناتے اور ان کے خون پر بلیک میلنگ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ آئین، قانون اور عدالت سے دہشت گردوں کی طرح بھاگ رہا ہے، دہشت گرد ریاست پر حملہ آور ہے۔