عمرہ زائرین زیادہ رقم نہ لائیں، رجسٹرڈ بینکنگ چینل استعمال کریں، سعودی وزارت حج

90
گیارہ لاکھ سے زیادہ عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

مکہ مکرمہ ۔2اپریل (اے پی پی):سعودی وزارت حج وعمرہ نے بیرون ممالک سے آنے والے زائرین کوہدایت کی ہے کہ وہ مقامی میں رجسٹرڈ بینکنگ چینل کواستعمال کریں۔ عرب نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے ٹویٹر پربیرون ممالک سے آنے والےعمرہ زائرین کو خبردار کیا ہے کہ وہ کرنسی تبدیل کرانے یا کرنسی کے کسی اورمعاملے کا لین دین کرنے کےلیے منظورشدہ بینک اورمنی چینچرز سے رابطہ کیا جائے اور اپنے ہمراہ زیادہ رقم نہ لائیں ۔

وزارت حج و عمرہ نےمزید کہا کہ بیرون ممالک سے آنے والے زائرین 60 ہزار ریال سے زیادہ رقم ،قیمتی پتھر اور اشیا لانے سے بھی گریز کریں۔وزارت نے کہا ہے کہ زائرین بینکنگ ایپس ڈاون لوڈ کرنے میں بھی احتیاط کریں اور بینک کارڈ کی معلومات کسی کو نہ دیں جبکہ کوئی ادائیگی کرنے سے قبل الیکڑانک لنک کے بارے میں اطمینان کرلیا جائے۔