بہتر ہوتا لاڈلے بہروپیے کو شیروانی پہنا کروزیراعظم ہائوس میں بٹھا دیتے،قوم کاوقت اور پیسہ بچ جاتے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

188

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا لاڈلے بہروپیے کو شیروانی پہنا کروزیراعظم ہائوس میں بٹھا دیتے،قوم کاوقت اور پیسہ بچ جاتے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اکثریتی ججوں کے مسترد کردہ مقدمے میں فیصلہ غیر آئینی ہے، آئین پر انا کاحاوی ہونا ملک کے لئے مہلک ثابت ہوتا ہے، ناقابل عمل حکم سے سیاسی و آئینی بحران مزید گہرا ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے ججوں کی اکثریت کے فیصلوں سے متصادم ہے، 2017 میں وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے غیر آئینی سیاہ فیصلے سے ملک میں آج تک آئینی،سیاسی اورمعاشی بحران ہے،خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔جب سازش بےنقاب ہوتی ہے تو دیرہوچکی ہوتی ہے۔6 سال بعد پھر سہولت کاری قبول نہیں۔