اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے جاری مالی سال میں پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار میں 0.5 فیصدنمو کی پیشنگوئی کی ہے۔یہ بات آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اقتصادی پیش منظر رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ اس وقت عالمی سطح پراقتصادی سست روی کی صورتحال ہے۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ جاری مالی سال میں اقتصادی نمو کی شرح 0.5 …
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جاری مالی سال میں پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار میں 0.5 فیصدنمو کی پیشنگوئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے جاری مالی سال میں پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار میں 0.5 فیصدنمو کی پیشنگوئی کی ہے۔یہ بات آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اقتصادی پیش منظر رپورٹ میں کہی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ اس وقت عالمی سطح پراقتصادی سست روی کی صورتحال ہے۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ جاری مالی سال میں اقتصادی نمو کی شرح 0.5 فیصد رہنے کا امکان ہے تاہم آئندہ مالی سال میں یہ 3.5فیصد تک پہنچ جائیگی۔رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کے تناسب سے 2.3فیصد اور آئندہ مالی سال میں 2.4فیصد رہنے کی توقع ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ جاری مالی سال میں مہنگائی کہ شرح 27.1 فیصد ہونے کی توقع ہے تاہم آئندہ سال میں اس میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ آئندہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح 21.9فیصد رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں ملک میں بے روزگاری کی شرح 7فیصد اور آئندہ مالی سال میں 6.8 فیصدرہے گی۔








