دبئی سے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں فروری کے دوران ماہانہ بنیاد پر24.33 فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں فروری کے دوران ماہانہ بنیاد پر24.33 فیصد نموریکارڈکی گئی ۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 309.6 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاجوفروری کے مقابلے میں 24.33 فیصدزیادہ ہے۔فروری میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 249 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں …

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں فروری کے دوران ماہانہ بنیاد پر24.33 فیصد نموریکارڈکی گئی ۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 309.6 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاجوفروری کے مقابلے میں 24.33 فیصدزیادہ ہے۔فروری میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 249 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں دبئی سے ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر17.5 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ، جولائی تا مارچ دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے2.78 ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.37 ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر10.8 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔

 

مزید خبریں